سید ناصر علی شاہ ویڈیو جرنلسٹ کے صدر اور سید عامر علی شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
پشاور(سٹی رپورٹر)ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پشاور کے صدر سید ناصر علی شاہ اور جنرل سیکرٹری سید عامر علی شاہ منتخب تفصیلات کے مطابق نائب صدر ملک عادل زادہ جائینٹ سیکرٹری سردار فیضان قزلباش فنانس سیکرٹری معین علی کو منتخب کر دیا گیا نو منتخب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ویڈیو جرنلسٹ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ویڈیو جرنلسٹ کو متحد ہو کر کام کرنا چاہئے کیونکہ ویڈیو جرنلسٹ فرنٹ لائن صحافی کے طور پر فیلڈ میں کام کرتے ہیں خواہ وہ دہشتگردی کے حالات ہو یا امن کے حالات ہو ہم نام نہاد اور کھٹ بتلی نہیں ہے پہلے بھی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرینگے