سیاحوں کی دلچسپی کیلئے جامع منصوبہ سازی تیار کی جائے،ظفر محمود 

سیاحوں کی دلچسپی کیلئے جامع منصوبہ سازی تیار کی جائے،ظفر محمود 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت ظفر محمود نے نظامت ثقافت خیبرپختونخوا کا دورہ کیا اور محکمہ ثقافت کے امور، اہداف اور سرگرمیوں سے آگہی حاصل کی، نظامت ثقافت پہنچنے پر ڈائریکٹر کلچر محمد اجمل خان نے مشیر وزیر اعلیٰ کا پر تپاک استقبال کیااپنے دورے کے دوران مشیر وزیر اعلیٰ نے نظامت کلچر کے مختلف شعبوں سمیت آڈیٹوریم ہال اور نشتر ہال کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر کلچر نے مشیر وزیر اعلیٰ کو نظامت ثقافت کے اغراض ومقاصد، قومی روایتی ثقافتی سرگرمیوں اور کلچر پالیسی کے اجراء بارے میں آگاہ کیا مشیر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دنیا کی دوسری اقوام اپنے ثقافتی امور اور سرگرمیوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں لیکن بدقسمتی سے ہماری منفرد اور خالص ثقافتی تنوع اور سرگرمیوں کی حالت ایسی نہیں ہے تاہم اب نگران حکومت صوبے کی ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے ظفر محمود نے کہا کہ رواں موسم بہار کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاحوں کی دلچسپی کیلئے جامع منصوبہ سازی تیار کی جائے ملاکنڈ وہزارہ اور دیگر سیاحتی موزوں مقامات پر قومی ثقافتی اور روایتی سرگرمیوں و تقاریب اور میلوں کا اہتمام  کیا جائے اور بین الصوبائی ثقافتی تقاریب و سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ اس قسم کی مثبت سرگرمیاں ملکی یکجہتی اور ترقی میں اہم کردار کی حامل ہوتی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -