کالو خان پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
صوابی (بیورو رپورٹ)کالوخان پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کرکے اس میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جو مقتول کا دوست اور دونوں نشے کے عادی تھے ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز مدعی مقدمہ گلزار علی سکنہ ڈاگئی نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ انکا بھائی مسمی محمد آیاز بعمر 46/47سال نشے کا عادی تھا اور زیادہ تر گھر سے باہر رہتا تھا،صبح معلوم ہوا کہ کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔اس اندھے قتل کیس کے حوالے سے ڈی پی او صوابی کیپٹن(ر) نجم الحسنین نے مقامی پولیس کو ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کرنے کا ٹاسک سونپا۔جس پر ڈی ایس پی رزڑ محمد اقبال خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان ہارون خان بمع تفتیشی ٹیم نمیر خان نے جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے اور علاقہ میں پتہ براری کرکے معلوم ہوا کہ مسمی محمد آیاز خان کی قتل ملزمان صادق اور محمد عرف محمدی ساکنان ڈاگئی نے کی ہے،جنہوں نے آپس میں تکرار پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کی تھی۔۔جس پر کامیاب چھاپہ زنی کرکے ملزم صادق کو گرفتار کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم محمد عرف محمدی کی گرفتاری جلد عمل میں لائے جائے گی۔ مزید تفتیش شروع ہے۔