سکھر: نکاسی و فراہمی آب نظام کے منصوبے تاحال مکمل نہ ہوسکے

سکھر: نکاسی و فراہمی آب نظام کے منصوبے تاحال مکمل نہ ہوسکے

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر انتظامیہ کی ترقیاتی کاموں میں نااقص پلاننگ، نکاسی و فراہمی آب نظام کے منصوبے تاحال مکمل نہ ہوسکے،شہر کی تعمیر شدہ سڑکیں کھودنے کا عمل جاری، شہریوں،علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا،سماجی حلقوں کا چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ و منتخب عوامی نمائندگان کی عدم توجہی مسلسل لاپرواہی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں خطیر رقم سے تعمیر شدہ سڑکوں کو نکاسی آب و فراہمی آب نظام کی درستگی کے حوالے سے کھدائی کرکے سرکاری خزانے کو ٹھکانے لگانے کا عمل بدستور جاری وساری ہے،شہر کے مختلف رہائشی و تجارتی علاقوں سمیت شہر کی اہم و مصروف ترین سڑکوں پر خطیر رقم سے تعمیر شدہ سڑکوں کو ترقیاتی کاموں کی آڑ میں سڑک کھود کر ملبہ سڑکوں پر ڈالا جارہا ہے جس کے باعث مسافر گاڑیوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، گذشتہ روز لطیف پارک کے قریب تعمیر شدہ سڑک کھود کر ملبہ سڑک پر ڈالا جارہا ہے اور انتظامیہ درپیش مشکلات دیکھنے کو کوئی تیار نہیں ہے شہری و سماجی حلقوں نے سکھر انتظامیہ سمیت ترقیاتی کاموں پر سیاست چمکانے والے سابق بلدیاتی منتخب نمائندگان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی ناسمجھی کی وجہ سے شہر کھنڈر بنتا جارہا ہے پہلے روڈ تعمیر کیا جاتا ہے بعد میں روڈ کو دوبارہ کھود کر تباہ و برباد کردیا جاتا ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -