قبائلیوں نے امن کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں: ہدایت اللہ طوری

قبائلیوں نے امن کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں: ہدایت اللہ طوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور(سٹاف رپورٹر)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی ہدایت اللہ خان طوری نے ضم قبائلی اضلاع کے عمائدین کے نمائندہ وفد کو یقین دلایا ہے کہ قبائلیوں کو بنیادی حقوق دلانے کیلئے ہرفورم پر آٹھاونگا قبائلیوں نے امن کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں جسے فروموش نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلیوں کو وہ تمام بنیادی سہولیات اور حقوق ملنے چاہئے جو پاکستان کے دوسرے شہریوں کو ملتے ہیں قبائلی بھی پاکستانی ہیں اور پاکستان کی بقاء اور سالمیت میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں قبائلی عمائدین کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا قبائلی عمائدین نے  نگران معاون خصوصی کو قبائلیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا عمائدین نے نگران معاون خصوصی کو بتایا کہ قبائلیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہورہا ہے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی، تعلیم، صحت اور دوسرے ضروریات ذندگی سے قبائلیوں کو محروم رکھا گیا ہے قبائلی عمائدین کے نمائندہ وفد نے نگران معاون خصوصی سے مطالبہ کیا کہ قبائل کے تمام اقوام کے مشران پر مشتمل وفد کا وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ایک خصوصی ملاقات کی جائے تاکہ وزیر اعظم کو قبائلی اضلاع کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرسکیں، نگران معاون خصوصی ہدایت اللہ طوری نے نمائندہ وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے اس سلسلے میں بات کرینگے.