خانہ مردم شماری،لوز فارم تقسیم کرانے کا انکشاف،سروے مشکوک،لوگوں کا احتجاج

خانہ مردم شماری،لوز فارم تقسیم کرانے کا انکشاف،سروے مشکوک،لوگوں کا احتجاج

  

بہاولپور (ڈسٹرکٹ بیورو) گھربیٹھے فرضی کاری کے ذریعے خانہ شماری کی جارہی ہے‘ خانہ شماری فارم تقسیم کرنے کی بجائے مردم شماری کے لوز(Loose ) فارم تقسیم کرائے گئے جس نے مردم شماری کے شروع کیے گئے عمل کو مشکوک بنا کررکھ دیاہے۔پاکستان(بقیہ نمبر20صفحہ6پر )

 پیپلزپارٹی (شہیدبھٹو) کے مرکزی رہنما موسیٰ سعید نے میڈیاکوجاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ مناسب طریقہ یہ ہوتاکہ مرد م شماری پاکستان سٹیٹکس بیوروکی بجائے نیشنل ڈیٹابیس اتھارٹی کے ذریعے کروائی جاتی کیونکہ نادرا پہلے سے فارم ب کی بنیاد پرشہریوں کوقومی شناختی کارڈجاری کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ خانہ شماری کرلینے کے بعد شہریوں کوبیان حلفی کے انداز میں مرتب کیے گئے خانہ شماری فارم تقسیم کیے جاتے اورشہریوں کونادرا نمبرپلیٹ جاری کی جاتیں جبکہ فارم(ب) کومناسب کالمز کے اضافہ کیساتھ مردم شماری فارم ڈیکلیئر کردیاجاتااس طرح خانہ شماری فارم اورفارم(ب) مردم شماری فارم کی بنیاد پرخانہ ومردم شماری کے عمل کو مکمل کرلیاجاتا او رآئندہ خانہ تعمیرکرنے کیلئے نادرا خانہ نمبرپلیٹ حاصل کرنالازمی قراردےدیاجاتا جس سے پاکستان بھرمیں روزمرہ کی بنیاد پرخانہ ومردم شماری کاخودکارسائیٹفک نظام قائم کیاجاسکتاتھاجوانتہائی کم لاگت اورشفاف ہوتا۔موسیٰ سعید نے خانہ شماری کرائے بغیر مردم شماری کی تقسیم کوبھاری غلطی قراردیتے ہوئے کہاکہ غلط طریقہ سے جاری کیے گئے مردم شماری فارم جولوز(Loose) ہے کی کوئی قانونی حےثیت نہیں ہوگی جبکہ مردم شماری کی شفافیت کیلئے ضروری تھاکہ اسے شہری کے بیان حلفی کیساتھ جاری کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ نادرا قومی شناختی کارڈ کے فارم(ب) میں مذہبی اورمادری زبان کے اہم کالم موجود ہیں لیکن پی ایس بی کے جاری کیے گئے مردم شماری فارم میں ان دونوں اہم کالموں کوشامل نہیںکیاگیاہے۔جوکہ سیاسی بارودی سرنگ ثابت ہوگا اورمردم شماری کی کربیلیٹی کوتباہ کردے گا ۔انہوںنے زوردے کرکہاکہ محض پی ایس بی عملہ کے ٹیب(Tabe) پرخانہ ومردم شماری کے ریکارڈ کیے گئے اعدادوشمار پرانحصارکرنادرست ثابت نہیں ہوگا۔ کیونکہ ایساممکن نہیں ہوسکتا کہ 22کروڑ افراد کے کوائف کوشفافیت کیساتھ ریکارڈ کیاجاسکے۔ انہوںنے کہاکہ اس کیلئے بیان حلفی کیساتھ خانہ مردم شماری فارموں کے ذریعے شہریوں کے کوائف جمع کرناسائیٹفک ‘کم لاگت ‘شفاف اورقابل بھروسہ طریقہ قرارپاتا۔موسیٰ سعید نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ جاری خانہ ومردم شماری کے طریقہ کارکوسائیٹفک بنایاجائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -