ڈیرہ،ڈائریکٹر کالجز کی سیٹ حاصل کرنے کےلئے جنگ تیز

ڈیرہ،ڈائریکٹر کالجز کی سیٹ حاصل کرنے کےلئے جنگ تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور، جام پور(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ کی اسامی پر اختیارات جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ ہر ایک نے ایڑی چوٹی کا زور لگاکرکے ڈائریکٹر شپ کے حصول کے لیے کوشیش تیز کر دی ہیں۔۔ چوبیس گھنٹے میں تین افسران یک بعد دیگرے تعینات ہونے کے بعد فارغ ہو گئے۔۔ سابق ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ پروفیسر ارشاد حسین بخاری کی تبدیلی کے بعد پروفسیر حق نواز حجانہ کے ارڈ ر کیے گئے۔ ابھی تک چارج ہی نہیں لیا تو ڈی پی ائی سا(بقیہ نمبر7صفحہ6پر )
وتھ پنجاب کی طرف سے لیہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر چوہدری مظفر خان کو چارج دیا گیا۔ ٹھیک ایک گھنٹہ کے بعدا ن کے ارڈرز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ارڈر معطل کرکے سنیئر افسران کے نام بھجوانے کی ہدایت کی گئی۔ تاہم ڈائریکٹر ز افس اور پرنسپل صاحبان اور ودیگر سٹاف بے یقینی صورت حال پر انتہائی پریشان دیکھائی دے رہے ہیں۔ دوسری طرف سیاسی سفارش اوریاچمک کے کمال کی وجہ سے سنیئر گریڈ بیس کے پروفیسر صاحبان کو نظر انداز کرکے گریڈ اٹھارہ کے افسران کا تقرر کیا جارہا ہے جبکہ ڈائریکٹر کالجز کی سیٹ گریڈ انیس کے اوپر کی ہے۔ گریڈ جونیئر کے افسران کے ڈائریکٹر کے تقرر سے جہاں مالی مشکلات ہیں وہاں پر ڈویژن بھر کے کالجوں میں انتظامی امور بری طرح متاثر ہیں۔ اکثر کالجوں میں لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں۔ شہری واجد خان۔ ساجد حسین۔ اللہ رکھیا خان نے وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب سے فوری طور پر مداخلت کرکے میرٹ پر سنیئر افسران کی اسامی تقرری کا مطالبہ کیا ہے،،،