رحیم یارخان، منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن، تین کلو سے زائد چرس برآمد

رحیم یارخان، منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن، تین کلو سے زائد چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) ڈی ایس پی لیاقت پور اللہ یار سیفی اور ایس ایچ او تھانہ تبسم شہید چوہدری محمد یونس کی نگرانی میں پولیس کی منیشات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پہلی کارروائی میں اے ایس آئی شیخ محمد علی نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمرا(بقیہ نمبر10صفحہ6پر )
ہ دوران گشت مخبر کی اطلاع پر چک 144 اے روڈ سے منشیات فروش اسلم کٹوال کو 1 کلو 200 گرام چرس برآمد ہونے پر، دوسری کارروائی میں اے ایس آئی عبدالحمید نے دیگر ہمراہی اہلکاروں ساتھ مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چک 141 پل کے قریب سے منشیات فروش عامر مغل کو 1 کلو 100 گرام چرس برآمد ہونے پر حسب ضابطہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔