ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا بہاولپور کا دورہ،اجلاس میں شرکت

ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا بہاولپور کا دورہ،اجلاس میں شرکت

  

 بہاولپور (ڈسٹرکٹ بیورو)ایڈیشنل سیکرٹری ‘گورنمنٹ آف پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور محبوب احمد نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن بہاول پور کا دورہ کیا ۔ بہاول پور بورڈ کے کانفرنس روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کنٹرولر بورڈ اسماءقاسم نے(بقیہ نمبر13صفحہ6پر )

 میٹرک امتحانات سالانہ 2023ءکی تیاری کے حوالے سے اور سیکرٹری بورڈ راﺅ شمشاد علی نے ایڈیشنل سیکرٹری کو سالانہ بجٹ اخراجات ‘ فنانشل پوزیشن بارے ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ دی ۔ اجلاس میں برانچ انچارجز نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے بہاول پور بورڈ میں جنرل پرنٹنگ پریس ‘ ون ونڈو آپریشن سیل کا معائنہ بھی کیا اور کنٹرولرو سیکرٹری بورڈ کے اصلاحات و اقدامات کو سراہا ۔ انہوں نے ون ونڈو آپریشن سیل کا معائنہ کیا اوردوردراز سے آنے والے سائلین کے فوری مسائل حل کرانے پر سیکرٹری بورڈ انچارج ون ونڈو کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ ون ونڈو برانچ نیکی کا کام کر رہی ہے ۔ایڈیشنل سیکرٹری سے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رانا نوید اور جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی چدھڑ نے بھی ملاقات کی ۔ آخر میں ایڈیشنل سیکرٹری و سیکرٹری بورڈ نے بورڈ نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -