سابق ضلعی چیئرمین ٹاسک فورس برائے فوڈ شیخ مظہر، محکمہ خوراک کےخلاف اینٹی کرپشن میں کارروائی شروع
ملتان(خصو صی پورٹر)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے سابقہ ضلعی چیئر مین ٹاسک فورس برائے فوڈ ملتان شیخ مظہر عباس اور محکمہ خوراک ملتان کے آفسران و اہلکاران کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے اس سلسلے میں الز(بقیہ نمبر12صفحہ6پر )
ام علیہان کو 20 مارچ بروز سوموار کو طلب کر لیا ہے۔ سابقہ ضلعی چیئر مین ٹاسک فورس فوڈ ڈیپارٹمنٹ ملتان اور اہلکاروں پر کروڑوں روپے کی سرکاری رقم خورد برد کرنے اور فلور ملز مالکان سے رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔