ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹینٹس کی جانب سے رجسٹریشن ملنے کا اعزاز حاصل

 ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹینٹس کی جانب ...

  

  

 ملتان ( سپیشل رپورٹر )ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے " صفائی نصف ایمان ہے" مہم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور حکومت پنجاب ملتان ویسٹ مینجمنٹ (بقیہ نمبر23صفحہ6پر )

کمپنی کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی ہے۔صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ پنجاب ابرہیم حسن مراد نے ایم ڈبلیو ایم سی کے سی ای او کبیر خان کو لکھے گئے خط میں کمپنی کی کارکردگی کو بہترین قرار دے دیا ہے۔صوبائی وزیر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ان کی ہدایت پر صفائی نصف ایمان ہے مہم شروع کی گئی اور ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے مہم کو کامیاب بنانے میں بہترین کردار ادا کیاہے۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ایوارڈ کے طور پر یہ تعریفی خط جاری کیا جارہا ہے۔دریں اثناء جس سے کمپنی کو گلوبل پہچان مل گئی ہے۔رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اے سی سی اے کے ڈائریکٹر این لیمب (Ann Lamb)کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔کمپنی کو رجسٹریشن ملنے سے تعلیم یافتہ نوجوان ایم ڈبلیو ایم سی سے فنانس، بجٹ، آڈٹ، ہیومن ریسورس، آپریشن اور آئی ٹی کے شعبے میں کی جاسکے گی۔اس کے علاوہ اے سی سی اے کمپنی انتظامیہ کو فری کورسسز بھی کرائے گی اور کمپنی کو فنانس میں جدت اور فنانشیل ایکٹ بارے ٹریننگ فراہم کرے گی جس سے کمپنی میں مزید شفافیت آئے گی۔کمپنی سیکرٹری کبیر خان،چیف انٹرنل آڈیٹر آصف طاہر اور منیجر فنانس ساجد ریاض نے یہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ وصول کیا۔منیجرز عقیل احمد، انوارالحق اور عمران کو بھی سرٹیفکیٹ دئے گئے اے سی سی اے کے بزنس ڈویلپمنٹ ہیڈ شاہد خان نےرجسٹریشن سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ساوتھ پنجاب کے بزنس ڈویلپمنٹ منیجر شاہ محمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔علاوہ ازیں دو روزہ جنوبی پنجاب ادبی و ثقافتی میلہ کی افتتاحی تقریبات کے سلسلے میں ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کے بھرپور انتظامات کئے گئے۔ملتان آرٹس کونسل اور ٹی ہاوس کی بہترین صفائی کی گئی اور شاہراہ کی خوبصورتی کے لئے لائم لائننگ کی گئی۔دوسری طرف جشن بہاراں کی تقریبات کے سلسلے میں گھنٹہ گھر،چونگی نمبر9 اور ہمایوں روڈ کی بھرپور صفائی کی گئی اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کو چمکا دیا گیا۔تاریخی قلعے پر جانیوالے تمام راستوں کے اطراف میں چونے کی لائنیں لگائی گئیں۔ایم ڈبلیو ایم سی نے قلعہ کہنہ قاسم باغ پر سٹال بھی قائم کردیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -