ملتان،ایکسائز ٹیموں کا آپریشن، 50 کمرشل پراپرٹیز سیل

ملتان،ایکسائز ٹیموں کا آپریشن، 50 کمرشل پراپرٹیز سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز پورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن زون تھری کی ٹیم نے گزشتہ روز بدھلہ روڈ ، بہالپور روڈ ، وہاڑی چوک اور ملحقہ علاقوں میں ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کی ۔ کارروائی انسپکٹر انچارج چوہدری محمد نیاز ڈھلوں کی سربراہی میں کانسٹیبل سلیم عارف سمیت دیگر اہلکاروں نے کی ۔ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے نادہندگان کی 50 کمرشل پراپرٹیز کو سیل کردیا ۔ اس سلسلے میں انسپکٹر انچارج چوہدری محمد نیاز ڈھلوں نے کہا ہے کہ ایکسائز حکام کی ہدایت پر ٹیکس نادہندہ افراد کیخلاف کارروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوں نے شہریوں سے(بقیہ نمبر30صفحہ6پر )
 اپیل کی ہے کہ ملکی ریوینو میں اضافے کیلئے فوری طور پر اپنے ایکسائز ٹیکسز جمع کروائیں ۔