ملتان بار انصاف فراہمی میں سب سے آگے، مسعود جہانگیر

ملتان بار انصاف فراہمی میں سب سے آگے، مسعود جہانگیر

  

ملتان(خصو صی پورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے دی گئی چائے کی تقریب سے مہمان خصوصی جسٹس(ر)مسعود جہانگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی عزت مجھے ملتان بار سے ملی ہے شاید اتنی عزت مجھے گھرسے بھی نہیں ملی ملتان بار پاکستان بھر کی بارز میں انصاف کی فراہمی اور بنچ کوعزت دینے میں سر فہرست ہے ملتان بار کی طرف سے دی گئی عزت اور وکلا کا تعاون ہمیشہ یاد رہے گا انہوں نے مذید کہا کہ اگر کسی ایک سائل کو انصاف نہیں (بقیہ نمبر47صفحہ6پر )

ملا تو ہر شخص اس کا جواب دہ ہے جس نے بڑوں کی عزت اور احترام نہیں کیا وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا سینیئر وکلا اپنی فیس میں جونئیر وکلا کا حصہ مختص کریں اور پھر دیکھیں کہ اللہ تعالی کہاں کہاں سے رزق دیتا ہے۔،جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی،مرزا عزیز اکبر بیگ،صدر رانا آصف سعید،جنرل سیکرٹری مہر حسیب قادر،میاں عباس احمد،محمد حسین جہانیاں،وسیم ممتاز،اشرف قریشی،نائب صدررابعہ منال،لائبریری سیکرٹری مہرالنسا،فنانس سیکرٹری محمد شریف کھیڑا،مالک خان لنگاہ،خالد فاروق،ارشد حسین بھٹی،چوہدری اکرم،انور مبین انصاری، مخدوم معشوق حسین،شیخ ارشد محمود،سارہ سیموئیل،عزیز احمد خان اور رانا عمیق نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) مسعود جہانگیر جیسی قابل شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ان کے کئے گئے فیصلے اور غریب پروری ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں ہماری خواہش ہے کہ انہیں سپریم کورٹ میں جج لگایا جائے تاکہ ان کے تجربے اور فیصلوں سے سائلین کو جلد انصاف اور وکلا کو مذید راہنمائی مل سکے۔صدر رانا آصف سعید اورجنرل سیکرٹری مہر حسیب قادر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی نوجوان وکلا کی تربیت کے سلسلہ میں لیکچرز شروع کرا رہے ہیں اور ہماری خواہش ہو گی کہ جناب جسٹس (ر)مسعود جہانگیر لیکچر دیں تقریب سے قبل بار آمد پر انہیں بار کی طرف سے گلدستہ پیش کیا گیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -