کوٹ ادو میں میونسپل کمیٹی کا آپریشن، بغیر نقشہ تعمیرپر متعدد دکانیں سیل
کوٹ ادو(نامہ نگار) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوہدری محمد ارشد نے چارج سنبھالتے ہیں میونسپل آفیسر ریگولیشن میڈم شبانہ، انفورسمنٹ انسپکٹر عبدالرحمن بھٹہ،نقشہ برانچ ہیڈ کلرک رانا محمد آصف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بغیر نقشہ تعمیر کی جانیوالی کمرشل دکانات کو (بقیہ نمبر38صفحہ6پر )
سیل کردیا میونسپل کمیٹی آمدن سے زائد اخراجات کیوجہ سے مسائل کا شکار ہے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوہدری محمد ارشد کا کہنا تھا کہ ماہانہ گرانٹ ایک کروڑ دس لاکھ جبکہ ویگن، بس اڈا فیس، مذبحہ خانہ، کرایہ دکانات، منتقلی جائیداد کی مد میں تقریبآ 40 لاکھ ریونیو اکٹھا ہوتا ہے جبکہ تنخواہ، پینشن، مشینری اخراجات تقریبآ 3 کروڑ ہیں آمدن بڑھانے کے لئے ریکوری اسٹاف کو متحرک کردیا ہے تاکہ آمدن بڑھائی جائے سکے گرانٹ بڑھانے کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو متعدد لیٹر لکھے جاچکے ہیں ان کا مزہد کہنا تھا کہ بغیر نقشہ تعمیرات کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے شہریوں نے بھی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے گرانٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے والے عملہ کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔