مہنگائی سے لوگوں کا سکون ختم،خودکشیوں کی شرح میں اضافہ، ذیشان اختر

مہنگائی سے لوگوں کا سکون ختم،خودکشیوں کی شرح میں اضافہ، ذیشان اختر

  

بہاولپور (ڈسٹرکٹ بیورو)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب وامیدوار حلقہ پی پی 254 سید ذیشان اخترنے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کا سکون چھین لیا، لو(بقیہ نمبر37صفحہ6پر )

گ پریشانیوں کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ لوڈشیڈنگ کا عذاب جاری، کاروبار ٹھپ اور بے روزگاری خوفناک صورت حال اختیار کر چکی ہے۔ معاشی تباہی کی وجہ سودی نظام، کرپشن اور نااہل حکمران ہیں۔ قرضوں کی ادائیگی کیلئے مزید قرضے لینے کی پالیسیاں ناکام ہوگئی ہیں۔ ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا سودا کرنے والے حکمران قوم کے مجرم ہیں۔ حکمران جماعتوں میں جھوٹ کا مقابلہ جاری ہے۔ ہر روز نیا بجٹ آتا ہے، دنیا کے کسی ملک میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود عوام آٹا لینے کے لیے لائنوں میں کھڑے ہوں اتحادی حکومت کی گزشتہ کارکردگی ناکامیوں، محرومیوں اور مایوسیوں کی داستان ہے۔وہ جماعت اسلامی بہاولپور کی انتخابی مہم کے آغاز کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے ذمہ دران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -