مہنگائی، مطالبات منظوری کےلئے ایپکا احتجاج کےلئے تیار،21مارچ کو مظاہرہ

مہنگائی، مطالبات منظوری کےلئے ایپکا احتجاج کےلئے تیار،21مارچ کو مظاہرہ

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)بدترین مہنگائی کی وجہ سے ملازمین شدید معاشی بدحالی کا شکار ہیں، حکومت مہنگائی کے تناسب سے الاونسز اور تنخواہوں میں اضافہ کرے۔ (بقیہ نمبر36صفحہ6پر )

ملازمین کی تنخواہیں انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کچن کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے،21 مارچ کوآل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن پورے پنجاب میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی اپنے مطالبات منوانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،یہ بات آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر سرفراز رضا اللہ والانے محکمہ انہار یونٹ کے زیر اہتمام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئی اس موقع پر عبدالغفور دستی،خالد محمود،رفیق سہرانی،غلام مرتضیٰ،محمد عدیل اور عبدالحمید جیالا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ملازمین کی تنخواوں میں سال میں ایک مرتبہ دس فیصد تک اضافہ کیا جاتا ہے پھر ٹیکس لگا کر اضافہ بھی دبا لیا جاتا ہے۔ مہنگائی میں تین5سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملازمین بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہو گئے ہیں۔ معاشی مشکلات کی وجہ سے اس وقت ملازمین کو سرکاری امور انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے21 مارچ کو ڈی سی آفس کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -