ڈاکوﺅں کا آڑھتی کے گھر دھاوا، لاکھوں روپے کا سونا، نقدی لوٹ کر فرار

ڈاکوﺅں کا آڑھتی کے گھر دھاوا، لاکھوں روپے کا سونا، نقدی لوٹ کر فرار

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان)تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود ٹرسٹ کالونی کے رہائشی غلہ منڈی کے آڑھتی محمد اصغر نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحر یر ی شکایت میں بیان کیا کہ وہ گزشتہ روز اپنے اہل خا نہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ اسی دوران(بقیہ نمبر32صفحہ6پر )

 صبح 4 بجے کے قریب 6 نامعلوم مسلح ڈاکو چھت کے راستے گھر میں داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پر انہیں نیند سے جگایا اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اسے بیٹیوں اور داماد فیصل الرحمان کو یرغمال کرتے ہوئے کمرے میں محبوس کردیا۔ نامعلوم ڈاکوں نے گھر کے کمروں کی الماری سے 77 لاکھ روپے مالیت کے 35 تولے طلائی زیورات اور 29 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اورباآسانی موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوں کی گرفتاری کیلئے شہر بھر میں ناکہ بندی کردی۔پولیس نے روایت کے مطابق مالک محمد اصغر کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکوں کے خلاف مقدمہ نمبری 264/23 بجرم 395 ت پ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -