میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاﺅن،58بجلی چوروں کو جرمانے

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاﺅن،58بجلی چوروں کو جرمانے

  

 ملتان(نیوز پورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے58صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 50 ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر12لاکھ روپے جرمانہ عائد۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد(بقیہ نمبر34صفحہ6پر )

 حماد کے مطابق 16مارچ 2023 کو ملتان سرکل میں 10بجلی چوروں کو253895 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 12 بجلی چوروں کو145623روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں 13صارفین کو 285690روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں ایک صارف کو17880 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 9صارفین کو246505روپے جرمانہ عائد، رحیمیار خان سرکل میں 3 بجلی چوروں کو124000روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ سرکل میں 9بجلی چوروں کو109000روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں ایک صارف کو25000روپے جرمانہ عائدکیاگیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -