زلمے خلیل زاد نے عمران خان سے خفیہ دورہ کر کے ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

 زلمے خلیل زاد نے عمران خان سے خفیہ دورہ کر کے ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان ...
 زلمے خلیل زاد نے عمران خان سے خفیہ دورہ کر کے ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعوے میں کہا ہے کہ سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے خفیہ دورہ کر کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

   نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لاہور کو ایک شخص نے نوگوایریا بنا دیا ہے، عمران خان قانون کا سامنا کرنے سے بچنے کیلئے کارکنان کو ڈھال بنا رہا ہے، عدالتوں کا مذاق بنا رہا ہے، طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر ہے، زلمے خلیل زاد پاکستان سے برسرپیکار علیحدگی پسند تنظیموں کے حامی اور چین کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں۔ یہودیوں کی جانب سے عمران خان کی حمایت قوم کیلئے فکر کا مقام ہے۔

مزید :

قومی -