ہندو ڈاکٹر کے قتل کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں: پولیس

ہندو ڈاکٹر کے قتل کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں: پولیس
ہندو ڈاکٹر کے قتل کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں: پولیس

  

حیدر آباد (ویب ڈیسک) حیدرآباد میں ماہر جلد ڈاکٹر دیو رام راٹھی کے قتل میں ملوث مزید دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم ڈرائیور حنیف لغاری نے ڈاکٹر دیو رام کے گھر ڈکیتی کا منصوبہ بنایا تھا، قتل کی وجہ مذہبی جنونیت نہیں لوٹ مار کرنا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گاڑی میں ڈاکٹر دیو رام راٹھی پر تشدد کیا اور رقم کا معلوم کرتے رہے، رقم کا نہ بتانے پر ملزمان نے چھری کے وار سے ڈاکٹر دیو رام کو قتل کر دیا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ قتل کی واردات میں 5 ملزمان ملوث تھے، چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر دیو رام راٹھی کو 8 مارچ کو سٹیزن کالونی حیدرآباد میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد بھارت  میں ہندو انتہا پسندوں نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل کو ہندو مذہب سے نفرت سے تشبیہ دے دی تھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -حیدرآباد -