عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ، افسوسناک خبرآگئی

عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ، افسوسناک خبرآگئی
عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ، افسوسناک خبرآگئی

  

چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قافلے میں شامل چار گاڑیوں کو اسلام آباد جاتے ہوئے چکوال کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے قافلے میں شامل چار گاڑیاں پی ٹی آئی کارکنوں کی تھیں جبکہ ایک عام شہری کی گاڑی بھی حادثے کی زد میں آ گئی ہیں، موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کیلئے ریسکیوکا عمل شروع کر دیاہے ۔

یاد رہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی کیلئے بذریعہ موٹروے کارکنوں اور رہنماوں کے قافلے کے ساتھ وفاقی دارالحکومت کی جانب رواں دواں ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -