اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ، وکلا ءکی پولیس سے جھڑپ

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ، وکلا ءکی پولیس سے جھڑپ
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ، وکلا ءکی پولیس سے جھڑپ

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس سے تحریک انصاف کے 4 کارکنان کو حراست میں لے لیا جس پر وکلاء کی پولس سے جھڑپ بھی ہوئی۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کے حق میں نعرے  بازی کی تو پولیس نے 4 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی پیشی کے موقع پر اظہار یک جہتی کرنے جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تھے۔ وکلا ءنے پولیس کو گرفتاریوں پر کھری کھری سنا دیں، انہوں نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

مزید :

قومی -