زمان پارک کی ناکہ بندی، لاہور پولیس کی کرینوں کے ساتھ عمران خان کی رہائش گاہ کی جانب پیش قدمی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پولیس کی عمران خان کی رہائش گاہ کی جانب پیش قدمی جاری ہے، اس مرتبہ پولیس کرینیں بھی ہمراہ لائی ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق عمران خان کی لاہور رہائش گاہ کی ناکہ بندی کی جا رہی ہے، فورٹریس سٹیڈیم اور جم خانہ کی جانب سے جانے والے راستوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔
ادھر عمران خان کی اسلام آباد رہائش گاہ کی جانب جانے والے راستوں پر بھی پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں، ملحقہ سڑکوں پر نفری تعینات کر دی گئی ہے۔