جوڈیشل کمپلیکس کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیاگیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

جوڈیشل کمپلیکس کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیاگیا، نجی ٹی وی کا ...
جوڈیشل کمپلیکس کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیاگیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی ہے، عمران خان اپنے قافلے کے ہمراہ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں، عمران خان کی پیشی سے قبل پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا، جس کو تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیاگیا،پولیس کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کے حراست میں لئے گئے کارکنوں کی تعداد 17 ہو گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -