بابر بادشاہ اور میں وزیر ہوں،افغانستان کے خلاف اچھی سیریز ہوگی: شاداب خان

بابر بادشاہ اور میں وزیر ہوں،افغانستان کے خلاف اچھی سیریز ہوگی: شاداب خان
 بابر بادشاہ اور میں وزیر ہوں،افغانستان کے خلاف اچھی سیریز ہوگی: شاداب خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (این این آئی)معروف آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ہمارے کپتان اب بھی بابراعظم ہیں، وہ آرام کررہے ہیں، بابر بادشاہ اور میں وزیر ہوں۔ افغانستان کے خلاف اچھی سیریز ہوگی۔کھلاڑی ہر جگہ لیگز کھیلتے ہیں۔میں اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے بہت پرجوش ہوں، جو مجھے آتا ہے کوشش کروں گا وہی کروں، نڈر کرکٹ کے ساتھ سمارٹ کھیلنا ہوتا ہے یہی ماڈرن ڈے کرکٹ ہے۔  میڈیا سے گفتگو میں شاداب خان  کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سابق کپتان نہیں وہ اب بھی ہمارے کپتان ہیں، وہ آرام کررہے ہیں، بابر بادشاہ اور میں وزیر ہوں اور وزیر اس کی طرف سے جارہا ہے کھیلنے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بابر اعظم کی کپتانی پر شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے دفاع کرتے ہوئے بابر کی تعریف کی تھی۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو آرام دے کر شاداب خان کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

کھیل -