زمان پارک آپریشن میں کتنے پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں؟ حیران کن انکشاف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے زمان پارک میں کئے جانے والے پولیس آپریشن میں 10 ہزار اہلکار شریک ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس گیٹ توڑ کر عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر داخل ہوئی اور وہاں موجود متعدد کارکنان پر شدید لاٹھی چارج کیا، اس دوران واٹر کینن سے پانی بھی برسایا جاتا رہا جس سے کارکنان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔