زمان پارک آپریشن کیوں کیا گیا ؟ نگران پنجاب حکومت نے بیان جاری کر دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے زمان پارک میں جاری آپریشن سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ حالات پر قابو پا لیا گیا ہے ایک گھنٹے میں آپریشن مکمل ہوجائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ پولیس پر حملہ کرنے والوں کی تصدیق ہو چکی ہے ، پی ٹی آئی سے طے پایا تھا مطلوب افراد کے وارنٹس کی تکمیل کیلئے قیادت تعاون کرے گی ،پولیس پر پتھراﺅ میں ملوث کارکنا ن کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی گئی ،زمان پارک کو نوگو ایرایا بنا دیا گیا تھا ، آپریشن کے بعد زمان پارک کی نو گو ایریا کی حیثیت ختم ہو گئی ہے ،حالات پر قابو پالیا ہے ، ایک گھنٹے میں آپریشن مکمل ہو جائے گا ۔