"تعلقات خراب ہو جاتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہر شخص دھوکا دینے والا ہے", اذان سمیع خان

"تعلقات خراب ہو جاتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہر شخص دھوکا دینے والا ہے", ...

  

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی طلاق ، دوستی ، خاندان اور اگلی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار اذان سمیع خان نے اپنی والدہ سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ" والدہ ان سے ہر معاملے پر کھل کر بات کرتی تھیں اور انہوں نے ان کی بہترین طریقے سے پرورش کی"۔گلوکار نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ "بچپن میں وہ والدہ کی آواز کی نقل اتار لیتے تھے اور وہ بینک سمیت دیگر اداروں سے فون پر والدہ کی آواز میں بات تک کرکے مسائل حل کرواتے تھے اور حیران کن طور پر انہیں کوئی پکڑ ہی نہیں پاتا تھا"۔اذان سمیع خان کے مطابق شاہزیب حسین جو کہ" اب ڈائریکٹر بن چکے ہیں، انہوں نے انہیں کم عمری میں لڑکی کے ساتھ دوستی رکھنے کے لیے اپنا وزن کم کرنے اور فٹنیس پر توجہ دینے کی جانب راغب کیا لیکن اس دوران ان کے دوست نے اس ہی لڑکی کے ساتھ اپنا چکر چلایا جو گلوکار کو اچھی لگتی تھی۔گلوکار نے انٹرویو کے دوران مبہم انداز میں طلاق پر بھی بات کی اور کہا کہ" ایک بار تعلقات ختم ہونے پر وہ خوفزدہ نہیں ہیں اور ان کا یقین ہے کہ ہر کسی کے ہر طرح کے تعلقات بعض اوقات خراب ہوجاتے ہیں اور ٹوٹتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر شخص دھوکا دینے والا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ" مشکل وقت میں انسان کا کردار بے نقاب ہوتا ہے کیونکہ اچھے وقت میں کوئی بھی مثبت انسان ہوگا"۔ ایک بار پھر عہد کرنے کی بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ " اس کے بالکل مخالف نہیں ہیں لیکن وہ اپنے پرانے تجربات کو ضرور مدنظر رکھیں گے"۔

پروگرام کے دوران لڑکپن میں لڑکیوں سے دوستی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے  لڑکی سے دوستی کی خاطر  ٹیوشن سینٹر میں اس امید پر داخلہ لیا کہ وہ وہاں ان سے بات کرلیں گے، لیکن وہ ناکام رہے۔

مزید :

تفریح -