پولیس والے ملازمین کی جیبوں سے پیسے اور فریج سے جوس تک اٹھا کر لے گئے،پرچہ دیں گے: فواد چوہدری

پولیس والے ملازمین کی جیبوں سے پیسے اور فریج سے جوس تک اٹھا کر لے گئے،پرچہ ...
پولیس والے ملازمین کی جیبوں سے پیسے اور فریج سے جوس تک اٹھا کر لے گئے،پرچہ دیں گے: فواد چوہدری

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس والے ملازمین کی جیبوں سے پیسے اور فریج سے جوس تک اٹھا کر لے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں فواد  چوہدری کا کہنا تھا کہ زمان پارک سے پولیس کھانے پینے کا سامان، فریج سے جوس تک اٹھا کر لے گئے ہیں ، بسکٹ تک نہیں چھوڑے۔ ملازموں کی جیبوں سے پانچ سو یا ہزار گھڑیاں سب لے گئے ہیں، یہ ہے سرچ وارنٹ، مکمل نقصان کا اندازہ لگا کر پرچہ دیں گے۔

دوسری جانب "ڈان نیوز" کے مطابق  انسداد تجاوزات عملے نے عمران خان کے گھر سے چارپائیاں بھی اٹھا لیں، کرسیاں ساتھ لے جانے کے علاوہ کھانے پینے کا سامان بھی اٹھا لیا۔

مزید :

قومی -