'اگر کوئی پیش ہونا چاہ رہا ہے تو میں یہیں موجود ہوں'، جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں وقفہ کر دیا

'اگر کوئی پیش ہونا چاہ رہا ہے تو میں یہیں موجود ہوں'، جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ ...
'اگر کوئی پیش ہونا چاہ رہا ہے تو میں یہیں موجود ہوں'، جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں وقفہ کر دیا

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت شروع ہو گئی تاہم فاضل جج نے عمران خان کے نہ پہنچنے کے سبب وقفہ کر دیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کمرہ عدالت پہنچ گئے۔ انہوں نےسماعت شروع کی تو ریمارکس میں کہا کہ ایسا نہیں کہ میں کہوں کہ ساڑھے 3 بج گئے تو بات ختم ہو گئی، اگر کوئی پیش ہونا چاہ رہا ہے تو میں یہیں موجود ہوں۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان کو سکیورٹی کی جانب سے روکا جا رہا ہے۔عدالت نے عمران خان کے کمرہ عدالت پہنچنے تک وقفہ کر دیا۔

واضح رہے کہ عمران خان کا قافلہ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب پہنچ گیا ہے تاہم عدالتی وقت ختم ہونے کے باوجود وہ عدالت نہیں پہنچ سکے۔

مزید :

قومی -