” میں 20 منٹ سے کھڑا ہوں لیکن یہ لوگ۔۔“ عمران خان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پہنچ کر آڈیو پیغام جاری کر دیا 

” میں 20 منٹ سے کھڑا ہوں لیکن یہ لوگ۔۔“ عمران خان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ...
” میں 20 منٹ سے کھڑا ہوں لیکن یہ لوگ۔۔“ عمران خان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پہنچ کر آڈیو پیغام جاری کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشن سیشن جج ظفر اقبال کمرہ عدالت میں عمران خان کے پیش ہونے کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے عمران خان کو پیش کرنے کیلئے عدالتی عملے کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف پیشی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ چکے ہیں جہاں ان کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے ، اس موقع پر عمران خان نے آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” میں 15 سے 20 منٹ سے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود ہوں لیکن یہ نہیں چاہتے کہ میں عدالت میں پیش ہوں ، یہ لوگ مجھے عدالت جانے نہیں دے رہے ۔“

فاضل جج نے عملے کو ہدایت کی ہے کہ پولیس کو کہیں ایس او پی کے تحت عمران خان کو کمرہ عدالت میں آنے دیں۔

مزید :

قومی -