100سے زائد ممالک جن کے شہری ویزے کے بغیر عمان داخل ہوسکتے ہیں، پاکستان شامل ہے یا نہیں؟

100سے زائد ممالک جن کے شہری ویزے کے بغیر عمان داخل ہوسکتے ہیں، پاکستان شامل ہے ...
100سے زائد ممالک جن کے شہری ویزے کے بغیر عمان داخل ہوسکتے ہیں، پاکستان شامل ہے یا نہیں؟
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مسقط(مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ملک عمان کی طرف سے ایسے 103ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جن کے شہری ویزے کے بغیر عمان میں داخل ہو سکتے ہیں، تاہم بدقسمتی سے ان 103ممالک میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف بھارت اس فہرست کا حصہ ہے۔ 
عریبین بزنس کے مطابق عمان کی طرف سے جن ممالک کے شہریوں کو ویزہ فری انٹری کی سہولت دی گئی ہے ان میں پرتگال، سویڈن، ناروے، اٹلی، بلغاریہ، سوئٹزرلینڈ، کروشیا، سربیا، جارجیا، ڈنمارک، جرمنی، یونان، آئس لینڈ، بیلجیم رومانیہ، سلوینیا، فن لینڈ، لکسمبرگ، بھارت، فرانس، چین، روس، امریکہ، ترکی، جنوبی کوریا، ایران، انڈونیشیائ، تائیوان، ملائیشیا، سنگاپور و دیگر شامل ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -