عمران خان جو ڈیشل کمپلیکس سے واپس روانہ ہوگئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان عدالت میں حاضری لگوا کر جو ڈیشل کمپلیکس سے واپس روانہ ہوگئے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو گیٹ پر ہی حاضری لگا کر واپس جانے کی ہدایت کی تھی ، عدالتی عملے نےگاڑی میں ہی عمران خان سے حاضری لگوائی جس کےبعد عمران خان واپس روانہ ہوگئے۔
جج ظفر اقبال کاکہنا ہے کہ امید ہے کہ کیس کی آئندہ سماعت ایف ایٹ کچہری میں ہی ہوگی۔تحریک انصاف کے سربراہ فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان واپس لاہور جائیں گے۔