ملتان سلطانز کے احسان اللہ کے بارے میں وہ باتیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں

ملتان سلطانز کے احسان اللہ کے بارے میں وہ باتیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں
ملتان سلطانز کے احسان اللہ کے بارے میں وہ باتیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں
سورس: Twitter/@lhsanullahPaki1

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے تیز ترین باﺅلر احسان اللہ کے بھارتی میڈیا پر بھی چرچے ہونے لگے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق احسان اللہ، جو ملتان سلطانز کا حصہ ہیں، وادی سوات کے ایک چھوٹے سے گاﺅں مٹہ کے رہائشی ہیں۔ وہ ٹیپ بال کرکٹر تھے۔ ایک بار انہیں ان کے ماموں نے کرکٹ کھیلتے دیکھا اور ان کی باﺅلنگ کی رفتار سے بہت متاثر ہوئے۔

احسان اللہ کے ماموں نے ان کے والد کو منایا کہ وہ اپنے بیٹے کو کرکٹ سیکھنے کے لیے بھیجیں۔ اجازت ملنے پر احسان اللہ نے مردان میں ہونے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹرائیل میں حصہ لیا۔ وہاں احسان اللہ نے 140کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باﺅلنگ کی۔ 

اس کے بعد وہ ملتان میں سٹیج 2کیمپ کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے اور وہاں کوچز نے انہیں سکھانا شروع کیا۔ وہاں احسان اللہ نے 144کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی۔ وہاں سے شروع ہونے والا احسان اللہ کا سفر اسے پاکستان سپر لیگ تک لے آیا ہے جہاں وہ سیزن8کے تیز ترین باﺅلر بن چکے ہیں اور غالباً اس سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلر کا اعزاز بھی انہی کے نام جائے گا۔حالیہ میچ میں انہوں نے پاکستان کے مایہ ناز بلے باز سرفراز احمد کو 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر آﺅٹ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف ایک میچ میں احسان اللہ نے اپنے 4اوور ز میں صرف12رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -