نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ہوم سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی جا رہی ہے، نجم سیٹھی کا بیان

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ہوم سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی جا رہی ہے، نجم ...
 نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ہوم سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی جا رہی ہے، نجم سیٹھی کا بیان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ  کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ہوم سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔

پریس کانفرنس میں نجم سیٹھی نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز ضرور ہو گی، سیریز کے شیڈول میں تھوڑی بہت تبدیلی کی جا رہی ہے، یہ تبدیلی پنجاب میں الیکشنز کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ پہلے سیریز کراچی سے شروع ہونی تھی پھر لاہور اور راولپنڈی میں ہونا تھی تاہم اب اس میں تھوڑی تبدیلی کی جائے گی۔ آئندہ ہفتے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کوکامیاب بنانے کیلئے تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ٹکٹ کی ریکارڈ سیل ہوئی، ڈیجیٹل پر ریٹنگ 10 پر رہی جوآئی پی ایل سے آگے ہے۔

مزید :

کھیل -