کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نیپرا سے بجلی فی یونٹ 1 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، نیپرا 30 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی،درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین سے 2 ارب روپے سے زائد وصول کیےجائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی10 مارچ کو نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی۔