اسمبلیاں توڑ کر کہیں الیکشن کراؤ تو کیا الیکشن ہوجائے گا؟ مریم نواز کا انٹرویو

اسمبلیاں توڑ کر کہیں الیکشن کراؤ تو کیا الیکشن ہوجائے گا؟ مریم نواز کا ...
اسمبلیاں توڑ کر کہیں الیکشن کراؤ تو کیا الیکشن ہوجائے گا؟ مریم نواز کا انٹرویو

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسمبلی پرویز الٰہی نے توڑی تھی ، اسمبلی توڑ کر کہیں کہ الیکشن کراؤ تو کیا الیکشن ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کیا ہر مرتبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات قومی اسمبلی سے 5 ماہ پہلے ہوں گے،الیکشن اپنے وقت پر ہونےچاہئیں،معیشت کوسنبھالنے میں 2 سے 3 سال لگتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان کےمعیشت سے متعلق اعداد و شمار کو نہیں مانتی، نوازشریف نے6 فیصد گروتھ چھوڑی تھی، نوازشریف نےآئی ایم ایف معاہدہ مکمل کیا، نوازشریف نے آئی ایم ایف کو خیرآباد کہہ دیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اوراسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے بات نہیں کرنی چاہیے، آج آئی ایم ایف سخت شرائط رکھ رہاہے، آئی ایم ایف ڈیل کر کے ملک کےہاتھ پاؤں باندھ کران کے سامنے رکھ دیا گیا ہے، حکومت کو چاہیے تھا کہ عمران خان کو بٹھا کر آئی ایم ایف سے بات کرتی۔

مزید :

قومی -