رواں سال ملک میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا
بنوں (آن لائن) رواں سال بنوں میں ملک میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔وزارت صحت کے مطابق 3 سالہ بچے میں پولیو کی تشخیص ہوئی۔پولیو کی روک تھام کیلئے وزارت صحت کی جانب سے پولیو مہم جاری ہے۔جبکہ ملک بھر میں پولیو مہم کا پہلا مرحلہ جاری ہے، پہلا مرحلہ 13مارچ سے شروع ہوا جو 17 مارچ تک جاری رہے گا۔دوسرا مرحلہ اپریل کے پہلے ہفتے میں چلایا جائے گا، اس مہم کے دوران ملک کے مختلف اضلاح میں 21 ملین جب کہ اسلام ا?باد میں چار لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائیں گے۔ اس حوالے سے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو ضرور قطرے پلوائیں، پہلے مرحلے میں پنجاب کے 13اضلاع، سندھ کے 16اضلاع اور اسلام آباد میں مہم جاری ہے۔وزیر صحت نے والدین سے فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے جمعہ کو فرانسیسی ایجنسی برائے ترقی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل ترین وقت میں بھی ہماری توجہ پولیو کے خاتمہ پر مرکوز رہی ہے،چیلنجز کے باوجود پولیو کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں ملاقات میں پولیو کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سماجی تحفظ اور صحت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد ملک سے پولیو کے خاتمہ کی ضروریات کی نشاندہی کرنے کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے، وفد 2023 میں پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے اور 2022 کی موسمیاتی تباہی کی روشنی میں مدد کے لیے شعبوں کو سمجھنے کے لیے کام کر رہا ہے۔گذشتہ برس سیلاب کی تباہی سے 33 ملین سے زائد افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔
پولیو