رمضان المبارک کے دوران دہشتگردی کے خطرناک منصوبے کا انکشاف ، مساجد کی سیکیورٹی کیلیے اہم احکامات جاری

رمضان المبارک کے دوران دہشتگردی کے خطرناک منصوبے کا انکشاف ، مساجد کی ...
 رمضان المبارک کے دوران دہشتگردی کے خطرناک منصوبے کا انکشاف ، مساجد کی سیکیورٹی کیلیے اہم احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (نیوز ڈیسک)ذرائع نےانکشاف کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے افغانستان میں کام کرنے والے گروپ نے بھی رمضان المبارک کے دوران دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ تیار کیا ہے جس کے پیش نظر حکومت نے پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ نہ صرف نماز تراویح کے موقع پر بلکہ نماز پنجگانہ کے موقع پر بھی مساجد ، تمام عبادت گاہوں،مارکیٹوں، بازاروں، پبلک مقامات اور سرکاری اداروں کے دفاتر کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ 

"جنگ " کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے نماز تراویح کے حوالے سے ضلع وار مساجد کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق صوبے بھر میں 47955 مساجد میں نماز تراویح ادا کی جا رہی ہے جس کا اہتمام مساجد کی انتظامی کمیٹیوں اور مدارس کے منتظمین نے کیا ہے۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ہدایت جاری کی کہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر نماز تراویح کے موقع پر مساجد کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔