جاوید لطیف نے جنرل فیض، جنرل باجوہ اور"بے وردی جنرل عمران خان" پر سنگین الزام لگا دیا

Mar 18, 2025 | 11:14 AM

جاوید لطیف نے جنرل فیض، جنرل باجوہ اور'بے وردی  جنرل عمران خان'  پر سنگین الزام لگا دیا

شیخوپورہ(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جنرل فیض، جنرل باجوہ اور بے وردی جنرل عمران خان نے 6000 دہشتگردوں کو رہا کیا۔ کابل میں چائے کی پیالی پرجشن منانے والے آج بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے ذمے دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ریاستی ادارے دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا رہے ہیں، وہاں ریاست کے اندر سے دہشتگردوں کی حمایت میں اٹھنے والی آواز کوبھی کچلنا ہو گا۔میاں نوازشریف کو جب قومی سطح پر اپنا کردار ادا کرنیکا موقع ملا تو تاریخ گواہ ہے بلوچستان میں امن قائم ہوا، ناراض لوگ قومی دھارے میں شامل ہوئے جب نوازشریف نے ڈاکٹر عبدالمالک کو وزیر اعلیٰ بنایا تو حالات یکسر تبدیل ہوئے پھر اسوقت کے پالیسی سازوں نے BAP کی شکل میں جو کچھ کیا، اسکے نتائج آج قوم بھگت رہی ہے۔

مزیدخبریں