سینئر اداکارہ شائستہ جبیں لاہور میں ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے بعد دوبارہ کراچی روان

سینئر اداکارہ شائستہ جبیں لاہور میں ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے بعد دوبارہ ...

لاہور (این این آئی )سینئر اداکارہ شائستہ جبیں لاہور میں ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے بعد دوبارہ کراچی روانہ ہو گئیں ۔ اداکارہ ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں خصوصی طور پر کراچی سے لاہور آئی تھیں ۔ کراچی واپسی پر انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میری مختلف ٹی وی چینلز سے تین ڈرامہ سیریلز آن ائیر ہیں جن میں ڈائریکٹر وسیم عباس کی ڈرامہ سیریل ’’لاڈو میں پلی‘‘ علی فیضان کی ڈرامہ سیریل ’’چھوٹی ‘‘اورعابد علی کی ڈرامہ سیریل ’’ رواج ‘‘شامل ہیں ۔ ان ڈرامہ سیریلز میں میرے مرکزی کردارہیں اور اس کے علاوہ مزید تین ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے شوبز کی دنیا میں 26سال کا عرصہ گزر گیا ہے اور مجھے ان 26سالوں میں میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میری پی ٹی وی سے ڈرامہ سیریل ’’ آغوش ‘‘ انڈیا کی پونا اکیڈمی میں دکھائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیڈ آف پرفارمنس ہم جیسے اداکاروں کے لئے نہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں ٹی وی کے نا م مختص کردی۔جس کے پاس سفارش کی کنجی ہے اسے یہ ایوارڈ ملتا ہے ۔میرے لئے پرستاروں کی چاہت ہی سب سے بڑاایوارڈ ہے ۔

مزید : کلچر