ماڈل و اداکارہ عائشہ اعجاز نے باقاعدہ گلوکاری شروع کردی

ماڈل و اداکارہ عائشہ اعجاز نے باقاعدہ گلوکاری شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(آن لائن) ماڈل و اداکارہ عائشہ اعجاز نے باقاعدہ گلوکاری شروع کردی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ نے کہا کہ آج کل موسیقی کی تربیت حاصل کررہی ہوں جس کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ اوراداکاری میں بھی کام کررہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے میری آواز کی بہت تعریف کی اور مجھے اس طرف کام کرنے کیلئے کہا جب میں اپنے استاد کے پاس گئی تو انہوں نے میری تعریف کی انہوں نے کہا کہ اب میں گلوکاری بھی باقاعدہ طور پر سیکھ رہی ہوں اور بہت جلد اپنی ایک البم ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ البم کے کچھ گیت میں نے خود لکھے ہیں جبکہ دیگر گیتوں کے لئے کسی شاعر کی مدد لوں گی۔

مزید :

کلچر -