ہمارے ڈرامے موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں، صبا قمر

ہمارے ڈرامے موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں، صبا قمر

کراچی (آن لائن) معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ ہمارے ڈرامے موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں ۔ ڈرامہ انڈسٹری میں جتنا کام آج ہورہا ہے اس سے قبل ایسا دیکھنے میں نہیں آیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے نئے ڈرامے ” نہ کاٹو پنکھ میرے “ کی شوٹنگ کے دوران بہت محنت کررہی ہوں ۔ ڈائریکٹر نین منیھار نے اس ڈرامے میں مجھے ایک الگ روپ میں دکھایا ہے جو کہ ناظرین کو بہت پسند آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں دانش تیمور ، رابعہ نورین ، شہزاد مختار ، اصفہانی اور دوسرے شامل ہیں ۔

مزید : کلچر