ریما خان کی شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج بچوں کے ساتھ تقریب میں شرکت

ریما خان کی شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج بچوں کے ساتھ تقریب میں شرکت
ریما خان کی شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج بچوں کے ساتھ تقریب میں شرکت
کیپشن: reema khan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ریما خان نے شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج بچوں کے ساتھ انوکھی تقریب میں شرکت کی جہاں گڈے اور گڑیا کی شادی کرائی گئی۔ اس موقع پر بچوں نے شادی کی تمام رسومات ادا کئیں جہاں ان کے والدین بھی موجود تھے ۔ریماخان نے تمام تقریبات میں حصہ لیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ یہ تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ مریض بچے اپنی تکلیف بھول کر خوشی کے چند لمحے گزار سکیں۔تمام بچوں نے شادی کی خصوصی تیاری کی ہوئی تھی۔گڈے اور گڑیا کی کی شادی کے لئے رسم حنابا،رات اور ولیمہ بھی کیا گیا۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے کہا آج اس شادی میں شرکت کر کے مجھے اپنا بچپن اور سہیلیاں یاد آگئی ہیں اور میں ماضی میں چلی گئی ہوں۔بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ریماخان نے کہا کہ مجھے جب بھی موقع ملتا ہے میں شوکت خانم کے ساتھ کام کرتی ہوں کیونکہ یہ ہسپتال دکھی انسانیت کی بہت زیادہ خدمت کررہا ہے۔پشاور اور کراچی میں بھی اسی چرح کے ہسپتال بنائے جارہے ہیں ،مخیر لوگوں کو تعمیر کے لئے دل کھول کر مدد کرنی چاہیئے۔

مزید :

کلچر -