گلوکارہ رابی پیرزادہ کا اسلام آباد میں بیوٹی سیلون بنانے کا فیصلہ
لاہور ( این این آئی) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اسلام آباد میں بیوٹی سیلون بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے بیوٹی سیلون کے لئے اسلام آباد میں جگہ بھی حاصل کر لی ہے جس کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے اور اگلے ماہ بیوٹی سیلون کا افتتاح کر دیا جائیگا ۔یاد رہے کہ رابی پیرزادہ اس سے قبل لاہور میں بھی بیوٹی سیلون بنا چکی ہیں اور اس سے علاوہ وہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی اپنے بیوٹی سیلون کی برانچیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔