عطا ء اللہ عیسیٰ خیلوی نے ’’عیسیٰ خیلوی کمپنی‘‘ کے نام سے پروڈکشن ہاؤس بنالیا

عطا ء اللہ عیسیٰ خیلوی نے ’’عیسیٰ خیلوی کمپنی‘‘ کے نام سے پروڈکشن ہاؤس ...


لاہور (فلم رپورٹر) بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے ’’عیسیٰ خیلوی کمپنی‘‘ کے نام سے پروڈکشن ہاؤس بنالیا۔ پروڈکشن ہاؤس کے بینرتلے عطاء اللہ کے صاحبزادے سانول عطاء کا البم سب سے پہلے مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا، جبکہ میوزک ریکارڈنگ، ٹی وی کمرشلز سمیت دیگرپراجیکٹس بھی تیارکئے جائینگے۔ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ ’’عیسیٰ خیلوی کمپنی‘‘ بنانے پرکچھ عرصہ سے کام کررہا تھا۔ اب اس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اپنی کمپنی کے بینرتلے جہاں ہم معروف گلوکاروں اور فنکاروں کے ساتھ کام کریں، وہیں ہم نوجوان ٹیلنٹ کوبھی سامنے لائیں۔ اس کیلئے میرے ساتھ ایک باصلاحیت ٹیم بھی کام کرے گی، جودیگرتکنیکی مراحل کوبخوبی انجام دے گی۔ انہوں نے بتایاکہ ہم اپنی کمپنی کے بینر سے سب سے پہلے سانول کا البم ریلیز کرینگے اور اس کے بعد پھر یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

مزید : کلچر