ایکس مین ڈیز ایف فیوچر پاسٹ کا بیجنگ اور ماسکو میں پریمئر

ایکس مین ڈیز ایف فیوچر پاسٹ کا بیجنگ اور ماسکو میں پریمئر

ماسکو (آئی این پی) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز کے سلسلے کی نئی فلم ایکس مین، ڈیز ایف فیوچر پاسٹ کا پریمئر گذشتہ روز چین کے دارالحکومت بیجنگ اور روسی دارالحکومت ماسکو میں منعقد کیا گیا جس میں اسٹار کاسٹ ہیو جیک مین اور مائیکل فاس بینڈر سمیت مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سپر ہیرو سیریز کی ساتویں فلم ایکس مین، ڈیز ایف فیوچر پاسٹ کی ہدایتکاری برائن سنگر نے دی ہے جبکہ اسکرین پلے سائمن کنبرگ نے تحریر کیا ہے۔ایکس مین اور ایکس مین ٹو کے بعدسنگر اس سیزیر کی تیسری فلم کی ہدایتکاری کررہے ہیں جس میںمائیکل فاس بینڈر،جیمز میکوئے،جینیفر لارنس،شان ایشمور،ہیلی بیری،ہیو جیک مین،اینا پیکوئن،جوش ہیلمان اور لوکاس ٹل سمیت دیگر اہم اداکار اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

لورین شولر ڈونر اور برائن سنگر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم ٹوئنٹتھ سینچری فاکس کے تحت ٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹس میںرواں سال21 مئی کو دنیا بھرکے جبکہ23مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر