روبی انعم نے ٹی وی پر مسلسل کئی سال میزبانی کرنے کا اعزازحاصل کرلیا

روبی انعم نے ٹی وی پر مسلسل کئی سال میزبانی کرنے کا اعزازحاصل کرلیا

لاہور(فلم رپورٹر) روبی انعم نے ٹی وی پر مسلسل کئی سال میزبانی کرنے کا اعزازحاصل کرلیا ۔روبی انعم کئیسال سے ممختلف شوز کی میزبانی کے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہیں ۔ ان کے شو زمیں ملک کی سماجی ، سیاسی اور شوبز شخصیات کے انٹرویو کئے جاتے ہیں اب تک استاد حامد علی خان ، شیر میاں داد ، شوکت علی ، سائرہ نسیم ، عذرا جہاں ، عرفان کھوسٹ ، خاور ریاض ، ڈریس ڈیزائنر بی جی ، افتخار ٹھاکر ، شبنم مجید ، صنم ماروی ، شیر علی مہر علی ، بابر نیازی جاوید نیازی ، جان شیر خان ، ابرار الحق ، عطا اللہ عیسی خیلوی پروگرام میں شرکت کر چکے ہیں ۔ ملک کے مشہور شاعر خواجہ پرویز (مرحوم ) کے ساتھ بھی روبی انعم نے 51 پروگرام کئے تھے۔روبی انعم کو پی ٹی وی ریجنل ایوارڈ میں بہترین پنجابی کمپیئرنگ کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے ۔

مزید : کلچر