اپنی مدد آپ کے تحت سٹریٹ لائٹیں لگوائی ہیں،جنرل سیکرٹری محمد ذوالفقار

اپنی مدد آپ کے تحت سٹریٹ لائٹیں لگوائی ہیں،جنرل سیکرٹری محمد ذوالفقار

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) نولکھا بازار کے تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بازار میں سٹریٹ لائٹس لگوائی ہیںاس کے علاوہ بازار کی سکیورٹی کیلئے بھی پرائیویٹ گارڈز تاجروں نے خود رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار نولکھا بازار کی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری محمد ذوالفقار نے "پاکستان"سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بازار کی سڑک کی مرمتکیلئے امیدوار برائے چیئرمین محمود بٹ سے بات کی گئی جلد ہی سڑک کی مرمت ہو جائے گی بازار میں کل ایک سو تیس دکانیں ہیں تمام دکانوں پر شیڈ لگانے کے حوالے سے کارپوریشن سے بات چیت چل رہی ہے جو کہ ہمیں فائبر کے تین فٹ لمبے شیڈ لگانے کی اجازت دے رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1