ساﺅتھ ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 23 جون سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

ساﺅتھ ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 23 جون سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)ساﺅتھ ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 23 جون سے پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں بتایا کہ چمپئن شپ میں میزبان پاکستان سمیت میں بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور نیپال حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا، مالدیپ اور نیپال کی ٹیموںنے چمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ بھارت کی ٹیم بھی ایک، دو روز میں شرکت کی تصدیق کر دے گی۔ چمپئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیمیں 21 جون کو اسلام آباد پہنچیں گی۔یہ چمپئن شپ 26 جون تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے جس میں کھلاڑیوں کو دو سیشنز میں تربیت دی جا رہی ہے۔
، صبح کے سیشن میں کوچز کھلاڑیوں کو فزیکل فٹنس جبکہ شام کے سیشن میں نیٹ بال پریکٹس کی تربیت دیتے ہیں۔